روس کے دارالحکومت میں کار بم دھماکا، سینئر جرنیل ہلاک

ماسکو(نیشنل ٹائمز) روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں روسی فوج کے ایک سینئر جرنیل ہلاک ہو گئے۔
یہ دھماکا ایک گاڑی کے نیچے نصب بم کے ذریعے کیا گیا جو ماسکو کے ایک رہائشی علاقے میں پھٹا، ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت لیفٹیننٹ جنرل فانیل سارواروف کے طور پر ہوئی ہے، جو روسی جنرل سٹاف میں اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔روسی تفتیشی اداروں نے واقعہ کو قتل کی واردات قرار دے کر باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں، حکام کا مؤقف ہے کہ یہ ایک منظم اور ٹارگٹڈ حملہ تھا، ابتدائی طور پر بیرونی عناصر کے ملوث ہونے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم کسی فریق نے تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے، اور حالیہ مہینوں میں روس کے اندر سکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر