ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 60 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 635 ہوگئی

اسلام آباد(آئی این پی ) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 60 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 635 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 53 ہزار 660 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 661 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 60 ہزار 494، سندھ میں 3 لاکھ 92 ہزار 433، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 46 ہزار 485، بلوچستان میں 30 ہزار 880، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 473، اسلام آباد میں 89 ہزار 117 جبکہ آزاد کشمیر میں 25 ہزار 778 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 62 لاکھ 78 ہزار 190 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 462 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 52 ہزار 616 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 50 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 60 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 635 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 122، سندھ میں 6 ہزار 98، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 495، اسلام آباد میں 807، بلوچستان میں 329، گلگت بلتستان میں 148 اور آزاد کشمیر میں 636 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر