کراچی: مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک، مجھے انصاف چاہیے، والدہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی کی ماڑی پور مچھر کالونی میں مبینہ طور پر بیٹری چرانے والا نوجوان اہل محلہ کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سے 25 سالہ محمد طیب خان کے نام سے ہوئی ہے۔متاثرہ والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو ظالمانہ انداز میں تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے، پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی الٹا مجھے کہتے ہیں کہ اپنے بیٹے کی لاش دفنا دو۔مجھے انصاف چاہیے۔ادھر حکام کا موقف ہے کہ مقدمہ درج ہے ملزمان جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔رابطہ کرنے پر پولیس حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ تشدد سے قتل یہ واردات صبح کے وقت مچھر کالونی کی یوسی 11میں ہوئی، مقتول محمد طیب خان نے مبینہ طور پر بیٹری چرائی تھی، 4 علاقہ مکینوں نے اسے پکڑا اور تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔اطلاعات کے مطابق اسے اسی بیٹری کا پانی پلایا گیا جس سے طیب خان کی موت واقع ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق واردات کا مقدمہ چاروں نامزد ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جلد کامیابی ہوگی۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر