یوٹیوب نے غیر امریکی یوٹیوبرز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا

کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کے ماتحت ادارے و ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے غیر امریکی یوٹیوبرز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے ای میل کے ذریعے یوٹیوبرز کو آگاہ کر دیا ہے کہ اس نئی پالیسی کا اطلاق جون 2021 سے ہو گا۔یویٹوب نے کریٹرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ٹیکس کی تفصیلات ایڈسینس میں اپڈیٹ کریں تاکہ ٹیکس کی کٹوتی کے صحیح مقدار کا تعین کیا جا سکے۔ اس تبدیلی کا اطلاق امریکہ میں رہائش پذیر یوٹیوبرز کے علاوہ دنیا بھر کے یوٹیوبرز پر ہو گا۔اس ضمن میں یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوگل کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکی قانون کے تحت ٹیکس سے متعلق معلومات اکٹھا کرے۔گوگل کی جانب سے متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی کریٹر 31 مئی تک معلومات فراہم نہیں کرے گا تو اس کی آمدن کا 24 فیصد حصہ کاٹ لیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر