ملکی حالات کے مطابق فوری انتخابات ہونے چاہیئیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے فوری انتخابات ہونے چاہیئیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مزاحمت اور مفاہمت کی کوئی بات نہیں ہے اور مسلم لیگ ن کی پالیسی واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں جو ہوا اس پر کتاب لکھنا بنتا ہے اور اگر انتخابات میں ووٹ کا احترام نہیں ہو گا تو بات نہیں بنے کی۔ الیکشن چوری میں ریاست ملوث ہوتی ہے تو پھر ملک نہیں چلے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ملک اور نظام کی فکر ہے تو سب کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ ووٹ کو عزت دیں گے۔ شہباز شریف اور نواز شریف اپنے اپنے تجربات اور مزاج سے بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حلف اٹھایا ہے اور اگر آئین شکنی ہوگی تو آواز اٹھائیں گے۔ انتخابی مہم پارٹی کی ہوتی ہے ذاتی نہیں ہوتی۔ کشمیر میں بہترین روڈ میپ موجود ہے وہاں شفاف حکومت تھی۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کراچی کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کا پانچواں نمبر آیا۔ جیسے ملک کے حالات ہیں فوری طور پر انتخابات ہونے چاہیئیں۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر