ابھرتی ہوئی صنعتوں میں تعاون کے فروغ کے لئے چین۔آسیان اختراعی مرکز کا افتتاح

شین زین(شِنہوا)چین اور آسیان ممالک کے درمیان ابھرتی ہوئی صنعتوں کے لئے ایک مشترکہ اختراعی مرکز کا باضابطہ طور پر افتتاح کردیا گیا، جو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، قواعد و ضوابط اور صنعتی معیارات میں خطے کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے کی جانب ایک نیا قدم ہے۔
ابھرتی ہوئی صنعتوں کے لئے چین-آسیان مشترکہ اختراعی نمائشی مرکز کا اعلان 2025 کے آسیان-چین جی بی اے اقتصادی تعاون (چھیان ہائی) فورم میں کیا گیا، جو چین کے جنوب میں گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقہ (جی بی اے) میں اصلاحات کے علمبردار شہر شین زین میں منعقد ہوا۔ دو روزہ اس تقریب میں چین اور آسیان ممالک کی حکومت، تجارتی ایسوسی ایشنز اور کاروباری اداروں کے ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔
پہلے 4 نمائشی مراکز شین زین، گوانگ ژو، سنگاپور اور کوالالمپور میں قائم کئے جائیں گے، جو صنعتی تعاون اور ضوابط کی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے ایک نیٹ ورک تشکیل دیں گے۔
فورم کے دوران تعاون کے 20 سے زائد منصوبوں پر دستخط کئے گئے، جو مصنوعی ذہانت پر مبنی صحت کی دیکھ بھال، تقسیم شدہ فوٹو وولٹک اور خلیاتی تھراپی جیسے شعبوں پر مبنی ہیں۔
آسیان-چین سنٹر کے سیکرٹری جنرل شی ژونگ جون کے مطابق عالمی ترقی کی رفتار سست ہونے اور تحفظ پسندی کے بڑھنے کے پس منظر میں چین اور آسیان کے ممالک اقتصادی یکجہتی کو مضبوط کر رہے ہیں اور پچھلے پانچ سالوں سے ایک دوسرے کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر