ملتان(نیشنل ٹائمز)ملتان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ کی بھتیجی میڈیکل فرسٹ ایئر کی طالبہ علیش شعیب اقبال سنڈھل نے وڈیو فوٹیج بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔ جس میں اپنے پھوپھا ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ اور دیگر تین رشتے داروں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان اور دیگر حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ملتان کی رہائشی ٹک ٹاکر علیش شعیب اقبال نے ویڈیو جاری کی جس میں اپنے پھوپھا، پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے احمد حسین دیہڑ پرسنگین الزامات لگائے ہیں۔علیش کا کہنا تھا انہیں ان کا حق نہیں دیا جارہا۔ سوتیلا بھائی، چچا کیساتھ ملکر انہیں ہراساں کر رہا ہے۔انہوں نے اپنے پھوپھا احمد حسین دیہڑ پر بھی دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کیے ہیں اور وزیراعظم عمران خان ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمدسے انصاف کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ملتان سے تحریک انصاف نے ایم این اے احمد حسین دیہڑ کیخلاف ان کی بھتیجی کے سنگین الزامات



