خواتین کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کی 3 اور پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ایک ایک سیٹ حاصل کرلی

مظفر آباد(نیشنل ٹائمز) خواتین کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کی 3 اور پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ایک ایک سیٹ حاصل کرلی۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئیں، تحریک انصاف اسمبلی میں خواتین کی 3 مخصوص نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، جب کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے بھی خواتین کی ایک ایک نشست حاصل کر لی ہے۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی5امیدواروں کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پر دس امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ پانچ خواتین امیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے ۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی امتیاز نسیم، صبیحہ صدیق، تقدیس گیلانی، پیپلزپارٹی کی نبیلہ ایوب اور مسلم لیگ ن کی نثاراں عباسی کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پی ٹی آئی نشستوں کی کل تعداد 29 ہو گئی ہے، پیپلزپارٹی 12 نشستوں کے ساتھ دوسرے جب کہ مسلم لیگ ن 7 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ جے کے پی پی اور مسلم کانفرنس کے پاس ایک ایک نشست موجود ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر