مخالفین بھی جانتے ہیں کام کرنا صرف مسلم لیگ ن کو آتا ہے: مریم نواز

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین بھی جانتے ہیں کہ کام کرنا صرف مسلم لیگ ن کو آتا ہے۔
پنجاب کے شہر راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں صفائی ستھرائی نظام دیکھ کر خوشی ہوئی، راولپنڈی میں دن رات ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ راولپنڈی آج بہت خوبصورت لگ رہا ہے، کام کرنا آتا ہے تو مسلم لیگ ن کو آتا ہے، مری میں جتنے کام بھی ہوئے شریف برادران نے کرائے، موٹر وے منصوبوں کا نام آتے ہی فوری ذہن میں شریف برادران آجاتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ وہی ملک ہے جس کی کچھ عرصہ قبل ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں، نوازشریف کی حکومت آتی ہے تو ملک ترقی کرنے لگتا ہے، نوازشریف کو ہٹایا جاتا ہے تو ملک تنزلی کا شکار ہو جاتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کو آتا ہے تو صرف فتنہ فساد پھیلانا، ہمارے مخالفین بھی ڈیفالٹ کے انتظار میں تھے، آج اُن لوگوں کو شدید مایوسی ہوئی جو ملک کو دیوالیہ ہوتا دیکھنا چاہتے تھے، لوگوں کو معلوم ہو گیا ہے کہ ترقی کرنی ہے تو ن لیگ کو ووٹ دینا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے میگا پراجیکٹ شروع کیے، کوئی ایسا شہر نہیں جہاں سڑکیں نہ بنائی ہوں، آپ کے پاس یہ سڑکیں ہیں تو اُن پر بسیں چل رہی ہیں، آپ نے جہاں بھی جانا ہوتاہے تو 20 روپے سے زیادہ کرایہ نہیں ہے، الیکٹرک بسوں کا کرایہ بھی زیادہ نہیں ہے یہ بزرگوں کیلئے مفت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرے ذہن میں کوئی تفریق نہیں پنجاب کا ہر شہری برابر ہے، ن لیگ کے علاوہ پنجاب میں کسی نے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، صوبے کے عوام کو سستی ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈیرھ سال میں جتنے ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اُس کی مثال نہیں ملتی ، الیکٹرک بسیں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوں گی، کچھ لوگوں نے کئی سال ضائع کردیے اور کوئی کام نہیں کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جب تک پنجاب کی خواتین خود کو محفوظ نہیں سمجھیں گی، میں چین سے نہیں بیٹھوں گی، راولپنڈی میں قلیل مدت میں 10 لاکھ گھر بنانے جا رہے ہیں، ایک لاکھ سے زائد گھر اِس وقت زیر تعمیر ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں، پنجاب میں نئے ہسپتال بنائے جارہے ہیں ، پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال آخری مراحل میں ہے جو جنوری میں فعال ہو جائے گا، ایک وقت وہ تھا جب اِسی صوبے میں کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات بند کردی گئیں تھیں، اب مریضوں کو گھر پر کینسر ، شوگر اور یرقان کی ادویات مل رہی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے 20 شہروں میں کارڈیالوجی سینٹر بنا رہے ہیں، ہر شہر میں جدید ہسپتال بنائیں گے، ہم نے پنجاب میں سموگ سے بچاؤ کے اقدامات کیے، ایک سال میں 70 فیصد سموگ میں کمی آئی۔اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب کے طلبہ کے لیے سکالر شپ پروگرام شروع کیا، کام محنت سے ہوتا ہے جادو ٹونے سے نہیں، صوبے میں بروقت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جارہی ہے، گاؤں میں بھی شہروں جیسی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، پوٹھوہار کے ہر گھر میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، ملک کے ہر بڑے منصوبے پر نوازشریف کے نام کی تختی لگی ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر