سعودی عرب میں بھی کورونا کی نئی پابندیاں لگا دی گئیں

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب میں بھی کورونا کی نئی پابندیاں لگا دی گئیں۔مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی مارکیٹوں میں جانے کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی پابندی کا اطلاق آج سے ہو گا۔ سعودی عرب میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے ڈیڈ لائن ختم ہو گئی جس کے بعد اب بازاروں اور عوامی مقامات پر ویکسین لگوانے والے ہی جا سکیں گے۔سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے توکلنا ایپ پر’ویکسینیڈڈ‘ کے اسٹیٹس کے حامل افراد ہی بازاروں میں داخل ہو سکیں گے اس کے علاوہ دیگر افراد کو بازاروں میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔سعودی حکام نے خبردار کر دیا ہے کہ یکم اگست 2021 سے ہر وہ شخص جس نے ویکسین نہیں لگوائی وہ سرکاری، نجی اداروں کے علاوہ بازاروں، ہوٹلوں اور دیگر تجارتی اداروں میں داخل نہیں ہو سکے گا۔وزارت تجارت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس پالیسی پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔نخیال رہے کہ اس سے قبل سرکاری و نجی اداروں کے علاوہ بازاروں اور تجارتی مقامات پر’توکلنا‘ ایپ کے بغیر داخلہ منع تھا تاہم اب اس قانون میں ویکسی نیشن کی شرط بھی عائد کردی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر