وزیراعظم نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کردیا

کراچی(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کردیا۔
شہرِ قائد کے کینٹ سٹیشن کی اپ گریڈیشن منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اِس سٹیشن کی شاندار طریقے سے تزئین وآرائش کی گئی۔اُنہوں نے کہا کہ کینٹ سٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، فرسٹ کلاس اور اکانومی کلاس قابل دید ہیں، شالیمار ایکسپریس کو نئی ٹرین بنا دیا گیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسافروں کی انتظار گاہ، ڈائنگ روم اور خود کار ٹکٹ سسٹم شاندار ہیں، ٹرین کو آؤٹ سورس کرکے بہترین کام کیا گیا، میں حنیف عباسی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ کراچی روشنی کا شہر تھا، یہاں کا ریلوے نظام بوسیدہ ہو چکا تھا، سٹیشن کی صفائی کراچی ویسٹ مینجمنٹ کے ذمے ہے ، وسطی ایشا تک روٹ کو بحال کیا جائے تو معیشت کو چار چاند لگ سکتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے یہ منصوبہ جلد حقیقت بنے گا، ریلوے کی اپ گریڈیشن کےلیے درکار رقم فوری طور پر دلوائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ حنیف عباسی کی قیادت میں پاکستان ریلوے جدید نظام کی جانب گامزن ہے، پاکستان ریلوے کی صوبوں کے ساتھ اشتراک کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، پارٹنرشپ کا دائرہ کار بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومتوں کے ساتھ بھی بڑھایا جائے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے، امید ہے آپ پاکستان ریلوے کو چند برسوں میں خطے کا شاندار ٹرانسپورٹ سسٹم بنائیں گے، فریٹ سسٹم کو بھی پوری طرح منظم کیا جارہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ میں نے ہر جگہ کراچی سرکلر ریلوے لائن کی بات کی ہے، مل کر کام کریں گے، ریلوے کا یہ منصوبہ کراچی کے عوام کیلئے انتہائی ناگزیر ہے، ملک بھر میں ریلوے سٹیشنز پر جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کی پرانی عمارتوں کی تزئین و آرائش کررہے ہیں، وزیرریلوے حنیف عباسی نے اپنی کارکردگی سے مخالفین کے منہ بند کر دیے۔
حنیف عباسی
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ کینٹ سٹیشن کی اپ گریڈیشن قلیل مدت میں کی گئی، گزشتہ 8ماہ میں ریلوے میں بہت ساری اصلاحات کی گئیں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ جب میں نے چارج لیا تو ریلوے زبوں حالی کا شکار تھا، 150سال بعد روہڑی جنکشن کو بھی اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں اور پرانی عمارتوں کی بحالی کیلئے بھی جلد کام شروع کریں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ آؤٹ سورس کے عمل میں ملازمین کے حقوق کا تحفظ کریں گے،اُنہوں نے تقریب میں شرکت پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
سید مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کا شکرگزار ہوں، کراچی کے لوگوں کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات کیلئے بہت کام کررہے ہیں، یہاں کے شہریوں کیلئے الیکٹرک بسیں لارہے ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت ریلوے کی ترقی کیلئے وفاق کی مکمل حمایت کیلئے تیار ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر