اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا ایک اور سہولت کار گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد کچہری میں خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کچہری خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایک اور سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے خودکش حملہ آور کو سہولت فراہم کی تھی، انٹیلی جنس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اُس درزی کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس نے حملے کے لیے تیار کی جانے والی جیکٹ پر کام کیا تھا۔خودکش جیکٹ پشاور میں تیار کی گئی اور اس کے لیے بارودی مواد بھی وہیں پہنچایا گیا تھا، گرفتار سہولت کار جیکٹ کو گڑ کی بوری میں چھپا کر پشاور سے لایا اور 3 دن تک اسے ایک درخت کے نیچے چھپا کر رکھا۔بعد ازاں کچھ دن تک یہی جیکٹ ایک ٹیلر کے پاس بھی موجود رہی اور ذرائع کے مطابق ٹیلر کو معلوم تھا کہ یہ خودکش حملے میں استعمال ہونے والی جیکٹ ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مرکزی سہولت کار کی گرفتاری کے بعد اس سے کی جانے والی تفتیش میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں، مرکزی سہولت کار نے فتنہ الخوارج سے رابطوں کا اعتراف بھی کر لیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر