شوگرمل کیس، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع

لاہور (آئی این پی ) سیشن کورٹ لاہور نے شوگرمل کیس میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہبازشریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبا ز کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کردی۔پیر کو کیس کی سماعت پر شہباز شری اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آدھے گھنٹے میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان پیش نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت خارج کردی جائے گی۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالتی مہلت پر آدھے گھنٹے میں عدالت پیش ہوئے۔عدالتی کارروائی شروع ہوتے ہی شہباز شریف کی وکیل نے قومی اسمبلی کے سیشن کے باعث شہباز شریف کی پیشی کی تاریخ 14 اگست کے بعد دینے کی استدعا کی گئی۔جج سیشن کورٹ لاہور حامد حسین نے شہباز شریف کے وکیل سے استفسار کیا قومی اسمبلی کا سیشن کب تک چلنا ہے؟ اس پر وکیل نے جواب دیا کہ قومی اسمبلی کا سیشن 13 اگست تک جاری رہے گا۔شہباز شریف کے وکیل نے کہا عدالت 16 اگست کا وقت دے کیونکہ دوسرے کیسسز بھی اس تاریخ پر ہیں۔ ایف آئی اے کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے شوکاز دینے کا مجاز نہیں پھر بھی ہم نے جواب دے رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر