صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے، جس کے بعد یہ بل آئین کا حصہ بن گیا ہے۔
یہ بل پہلے ہی قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں سے منظور کیا جا چکا تھا، سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا۔سینیٹ اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہوا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم کا نیا متن سینیٹ میں پیش کیا، جسے شق وار منظوری دی گئی۔گزشتہ روز قومی اسمبلی نے بھی دو تہائی اکثریت سے 27ویں ترمیم منظور کی تھی، منظوری کے وقت حکومت کو درکار 224 کے مقابلے میں 234 ارکان کی حمایت حاصل تھی، تاہم جے یو آئی (ف) نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ترمیم میں آٹھ نئی شقیں شامل کی گئی ہیں، حکومت نے آرٹیکل 6 کی کلاز 2 میں تبدیلی کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ سنگین غداری کا کوئی بھی عمل کسی عدالت کے ذریعے جائز قرار نہیں دیا جا سکے گا۔اس کے علاوہ کلاز 2 میں “آئینی عدالت” کے الفاظ کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ساتھ اس عدالت کا بھی ذکر شامل ہو۔ترمیم کے مطابق موجودہ چیف جسٹس اپنی مدت پوری ہونے تک “چیف جسٹس پاکستان” کہلائیں گے، اس کے بعد یہ عہدہ سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے سینئر ترین جج کو ملے گا۔دوسری جانب وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں کابینہ آئینی ترامیم کے مطابق متعلقہ قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر