حکومت کااسلام آباد کو محفوظ بنانے کیلئے ’سکیور نیبر ہوڈ‘ سروے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، اسلام آباد کو محفوظ بنانے کیلئے ’سیکیور نیبر ہوڈ‘ کے نام سے سروے شروع کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ’سیکیور نیبر ہوڈ‘ کے نام سے سروے کے بعد انتظامیہ کو معلوم ہوگا کہ وفاقی دارالحکومت میں کس جگہ پر کون رہ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داریاں دیگر شہروں سے زیادہ ہیں، کیوں کہ یہاں سفارتکار بھی رہائش پذیر ہیں، اس کے علاوہ آئے روز کانفرنسز ہورہی ہوتی ہیں۔طلال چوہدری نے اسلام آباد میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے لیے الیکٹرانک ٹیگ لازمی قرار دیا جائےگا، جس کے بعد کسی بھی گاڑی کی مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ 17 نومبر سے اسلام آباد گھر گھر سروے شروع کردیا جائے گا، اس اہم سروے کےضمن میں 2 اپیس بنائی گئی ہیں، کوئی بھی فرد اس ایپ کو ڈاؤنلوڈ کرکہ اپنا ڈیٹا اس میں ڈال سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ایپ میں اپنے گھر میں کام کرنے والوں کی معلومات بھی ڈالنا ہوگی، ہماری ٹیمز بھی گھروں کا وزٹ شروع کرے گی ، اگر آپ ایپ ڈاؤن لوڈ نہیں کریں گے تو ہماری ٹیم آپ کے گھر آکر ڈیٹا انٹر کریں گے ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر