27 ویں آئینی ترمیم: بغاوت سے متعلق آرٹیکل 6 میں بھی تبدیلی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت کی جانب سے 27 ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جنہیں قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم میں اضافی ترامیم پہلے قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی، حکومت اور اپوزیشن کی اضافی ترامیم الگ فہرست میں موجود ہیں، قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ترمیمی بل میں نئی ترامیم شامل کرنے پر غور جاری ہے، جس کے بعد آئینی مسودے کی مجموعی شقوں کی تعداد 59 سے بڑھا کر 62 کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ترامیم میں ایک اہم تبدیلی چیف جسٹس کے عہدے کے حوالے سے کی گئی ہے، جس کے تحت بل میں صرف ’’چیف جسٹس‘‘ کی جگہ “چیف جسٹس آف پاکستان” کی اصطلاح شامل کی جائے گی تاکہ قانونی ابہام دور کیا جا سکے۔اس کے علاوہ بغاوت سے متعلق آرٹیکل 6 میں بھی ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئین کے آرٹیکل 6 کی شق 2 اے میں ترمیم کی جائے گی۔آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 6 ”سنگین غداری“ سے متعلق ہے، یہ تین شقوں ”آرٹیکل 6: 1، 2 اور 2 اے“ پر مشتمل ہے، آرٹیکل 6 (1) میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص طاقت کے استعمال، طاقت دکھانے، یا کسی بھی غیر آئینی طریقے سے آئینِ پاکستان کو ختم کرے، منسوخ کرے، معطل کرے، یا عارضی طور پر معطل رکھنے کی کوشش کرے یا اس کی سازش کرے، تو وہ سنگین غداری کا مجرم ہوگا۔جبکہ 6 (2) میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص ایسے کسی اقدام میں مدد کرے، معاونت کرے، یا ساتھ دے (یعنی شریکِ کار ہو) تو وہ بھی سنگین غداری کے جرم کا مرتکب سمجھا جائے گا۔آرٹیکل 6 کی شق (2 اے) کے مطابق سنگین غداری کا کوئی بھی عمل (جیسا کہ اوپر بیان ہوا ہے) پاکستان کی کسی بھی عدالت حتیٰ کہ سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ سے درست یا جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، ترمیم کے مطابق بغاوت کے کسی ایسے عمل کو جو ذیلی شق 2 یا 1 میں مذکور ہو کسی عدالت بشمول وفاقی آئینی عدالت، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی جانب سے توثیق نہیں دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد اضافی ترامیم کل سینیٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے حکمران اتحاد نے اپنے تمام سینیٹرز کو کل کی سینیٹ اجلاس میں لازمی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ترامیم آئینی عدالت کے ڈھانچے اور عدالتی عہدوں کی واضح تعریف کے حوالے سے کی جا رہی ہیں، جنہیں پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد نافذ العمل بنایا جائے گا۔حکومتی ذرائع نے 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم لائے جانے کی تصدیق کر دی، اپوزیشن کی گیارہ ترامیم بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ترامیم پیش کرنے سے قبل وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی۔واضح رہے کہ دو روز قبل سینیٹ دو تہائی اکثریت سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے چکا تھا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم بل پیش کیا تو اس کی حمایت میں 64 ارکان نشستوں پر کھڑے ہوئے، ان میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے احمد خان بھی شامل تھے۔باقی ارکان نے آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کیا اور اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے استعفے پر کارروائی روک دی گئی
دوسری جانب 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے میں پی ٹی آئی کے منحرف سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے استعفے پر کارروائی روک دی گئی۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے استعفے پر چیئرمین سینیٹ نے دستخط نہیں کئے، آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس بھی نہیں بھجوایا جا سکا، پی ٹی آئی منحرف رکن سیف اللہ ابڑو نے پارلیمان میں استعفیٰ دے دیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر