پیپلزپارٹی نے این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز مسترد کردی

کراچی(نیشنل ٹائمز) این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز پیپلز پارٹی نے مسترد کر دی۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کی تجاویز سی ای سی نے منظور کی ہے، آئینی عدالت کے قیام سے متعلق بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی عدالت پر رائے یہ ہے کہ چاروں صوبوں کی برابر نمائندگی ہو، اس حوالے سے سی ای سی کا اجلاس آج نماز جمعہ کے بعد ہو گا جس میں آئینی عدالت پر حتمی فیصلہ کریں گے۔27 ویں آئینی ترمیم بارے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہوا، صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شرکت کی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر پیپلزپارٹی کی قیادت بھی شریک ہوئی۔مجوزہ 27 ویں ترمیم کے نکات پر ارکان کو اعتماد میں لیا گیا، بلاول بھٹو نے سی ای سی کو تفصیل سے تمام تر معاملات پر آگاہ کیا، ذرائع کے مطابق ارکان سی ای سی نے زیادہ تر قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ پر بات کی۔پارٹی قیادت نے صوبوں کے مالیاتی شیئر کے حوالے سے حکومتی تجاویز اور اپنی رائے سے آگاہ کیا، پیپلزپارٹی صوبائی خودمختاری پر اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم رہی، بیشتر ارکان نے بہبود آبادی کا محکمہ وفاق کو واپس کرنے کی مخالفت نہیں کی۔سی ای سی ارکان نے مجوزہ ڈرافٹ کی حمایت میں آرا دیں، چند اختلافی امور پر پارٹی قیادت سٹیک ہولڈرز سے بات کرے گی، سی ای سی نے دیگر پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا، مجوزہ آئینی ترمیم پر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مکالمہ کیا جائے گا۔وفاقی آئینی عدالت پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان ہم آہنگی ہے، مجوزہ ڈرافٹ میں پیپلزپارٹی کے قانونی ماہرین کی آرا پہلے ہی شامل ہیں، پیپلزپارٹی کی سیاسی کمیٹی بھی ستائیسویں ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ کا جائزہ لے چکی ہے۔ارکان کو آگاہ کیا گیا ن لیگ اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ڈرافٹ کی بیشتر شقوں پر مثبت بات ہوئی، ترامیم کے ڈرافٹ میں الیکشن کمیشن سے متعلق شقیں ہیں، چیف الیکشن کمشنر، ممبران الیکشن کمیشن کے انتخاب میں رکاوٹ دور ہونی چاہئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر