فیلڈ مارشل نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، دنیا ہماری بات سن رہی ہے: مریم نواز

لندن(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب پوری دنیا پاکستان کی بات کو سن رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکردگی میں شہبازشریف کا ریکارڈ نہیں توڑا، شہبازشریف کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہی ہوں، پنجاب کو چلانا آسان کام نہیں تھا، پنجاب میں سی سی ڈی کے باعث لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن پہنچ گئیں، دو روز قیام کے بعد برازیل روانہ ہوں گی، وزیراعلیٰ برازیل میں ہونے والے کوپ 30 اجلاس میں شریک ہوں گی، پنجاب کے فلیگ شپ پراجیکٹس پر بریفنگ دیں گی، ستھرا پنجاب، ای موبلٹی کے بارے شرکا کو آگاہ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ ریجنل لیڈر شپ پر گفتگو کریں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی اہم شخصیات اور رہنماؤں سے بھی ملاقات شیڈول ہے، ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے نائب صدر سے ملاقات طے ہے۔مریم نواز ورلڈ بینک کلائمیٹ چینج کے گلوبل ڈائریکٹر سے بھی ملاقات کریں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے عہدیداروں سے بھی ملاقات طے ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر