ویکسین کی شرط نافذ ،ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کا ورک ایگریمنٹ معطل ہوسکتا ہے، سعودی عرب

ریاض (آئی این پی ) سرکاری محکموں، نجی اداروں، بازاروں اور شاپنگ مالز کے علاوہ پبلک مقامات میں داخلے کے لیے ویکسین کی شرط کے نفاذ کے بعد وزارت ہیومن ریسورسز نے ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کے لیے ضابطوں کا تقرر کیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ اتوار یکم اگست سے ویکسین کی شرط کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ اس اعتبار سے سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والے ان ملازمین کے ساتھ معاملہ کرنے کے ضوابط کا تقرر کیا جا رہا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ نجی ادارے کو اختیار ہے کہ ان ملازمین کو جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی، انہیں آن لائن کام کرنے کی ہدایت کرے۔ آن لائن کام کرنے کی یہ رعایت 9 اگست تک ہے، اس کے بعد اگر نجی ادارہ سمجھتا ہے کہ ملازم سے آن لائن کام لینے کا فائدہ نہیں ہے تو اسے چھٹی دے دی جائے، یہ ملازم کی سالانہ چھٹیوں میں سے منہا ہو گی۔ اگر ملازم کی سالانہ چھٹیاں ختم ہو چکی ہیں یا اس کے پاس چھٹیوں کا بیلنس باقی نہیں تو اسے بغیر تنخواہ کے چھٹی دی جائے گی۔ یہ عرصہ اگر 20 دن سے زیادہ ہوجائے تو اس کے بعد ملازم کا ورک ایگریمنٹ معطل شمار کیا جائے گا الا یہ کہ فریقین کسی بات پر باہم اتفاق کرلیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ اگر فریقین کے درمیان اس امر پر باہمی اتفاق نہیں ہوتا تو نجی ادارے کو اختیار ہے کہ وہ طے شدہ ضوابط پر عمل کرتے ہوئے ملازم کے ساتھ معاملہ کرے۔ نجی ادارے کو چاہئے کہ وہ کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے کارکن کو اس سے پیشگی مطلع کردے۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ بالا ضابطے ان ملازمین پر لاگو نہیں ہوں گے جنہیں ویکسین سے استثنی دیا گیا ہے اور جن کے توکلنا سٹیٹس میں اس کی وضاحت موجود ہے۔ وزارت ہیومن ریسورسز نے سرکاری اداروں کے ان ملازمین کے لیے بھی اس سے ملتے جلتے ضوابط کا تقرر کیا ہے۔ تاہم سرکاری ادارہ اور ملازم کے درمیان باہم اتفاق نہ ہونے کی صورت میں ملازم کو کام سے روک دیا جائے گا اور اس کا یہ عرصے ڈیوٹی سے عذر کے ساتھ غیر حاضری شمار کیا جائے گا جس پر اسے تنخواہ نہیں دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر