دنیا کے 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت کا خدشہ

نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگلے تین ماہ میں دنیا کے 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے دنیا کے 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت سے متعلق خبردار کیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق ایتھوپیا میں خطرناک حالات کا سامنا کرنے والے تیگری خطے کے علاوہ جنوبی مڈغاسکر، یمن، جنوبی سوڈان اور شمالی نائجیریا کو خوراک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ جن علاقوں کو پہلے ہی خوراک کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کے لیے اگست سے نومبر تک کا عرصہ خوراک کی کمی کے حوالے سے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شدید خشک سالہ کے شکار جنوبی مڈغاسکر میں 14 ہزار افراد خوراک کی قلت کے باعث ہلاک ہو سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر