ہانگ کانگ کی معیشت میں تیسری سہ ماہی کے دوران 3.8 فیصد اضافہ

ہانگ کانگ (شِنہوا) سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہانگ کانگ کی معیشت نے 2025 کی تیسری سہ ماہی میں اپنی ترقی کا سلسلہ جاری رکھا اور حقیقی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں سالانہ بنیاد پر 3.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت کے مردم شماری و شماریات محکمے کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق یہ شرح پچھلی سہ ماہی میں ریکارڈ 3.1 فیصد ترقی کے مقابلے میں تیز تر رہی۔
نجی کھپت میں حقیقی معنوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا، جو پچھلی سہ ماہی کے 1.9 فیصد اضافے سے زیادہ ہے۔
ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ جولائی سے ستمبر کے دوران ہانگ کانگ کی معیشت نے مضبوط کارکردگی دکھائی جس کی بنیادی وجہ برآمدات میں مسلسل اضافہ اور مقامی طلب میں پائیدار توسیع ہے۔
ترجمان کے مطابق سامان کی مجموعی برآمدات میں نمایاں اضافہ بنیادی طور پر الیکٹرانکس سے متعلق مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب اور خطے میں متحرک تجارتی سرگرمیوں کی وجہ سے ہوا۔
خدمات کی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا جس کی وجہ غیر ملکی سیاحت میں مسلسل اضافہ اور عالمی سٹاک مارکیٹوں میں بہتری کے دوران سرحد پار مالی سرگرمیوں کا فروغ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ آئندہ کے لئے دیکھا جائے تو 2025 کے باقی عرصے میں ہانگ کانگ کی معیشت میں مزید مستحکم ترقی ککی توقع ہے تاہم انہوں نے بیرونی غیر یقینی حالات سے محتاط رہنے پر زور دیا، خاص طور پر ان اثرات سے جو عالمی معیشت، بین الاقوامی تجارت اور مالی حالات پر تجارتی رکاوٹوں کے جاری اثرات کے نتیجے میں سامنے آ سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر