سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد، ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے: وزیراعظم

چترال (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مبارکباد دیتا ہوں ، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔
دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چترال خیبرپختونخوا کا خوبصورت علاقہ ہے، خیبرپختونخوا کے غیور عوام نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کےخوبصورت علاقے میں آنےکا موقع ملا، یہاں کے لوگ بہت مہذب اور پرامن ہیں، خیبرپختونخوا اور چترال کی حب الوطنی مثالی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعلیم کی بہترین سہولیات عوام کا بنیادی حق ہیں،چترال کے لوگوں کیلئے تعلیم کا تحفہ لایا ہوں، دانش سکول کا تحفہ کوئی احسان نہیں، آپ کا حق ہے۔شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کومنتخب ہونےپرمبارکباد دی، نئے وزیراعلیٰ کو بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے وہ میری پیشکش کو قبول کریں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم ملکر پاکستان کو عظیم بنائیں گےاور دہشت گردی،بدامنی کا مقابلہ کریں گے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بےشماروسائل سےنوازا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت کوچاردن کی جنگ میں شکست فاش دی، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کی بہادری کوسلام پیش کرتا ہوں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر