امریکا نے جنوبی کوریا کو جوہری آبدوز بنانے کی منظوری دیدی

سیئول(نیشنل ٹائمز) امریکا نے جنوبی کوریا کو جوہری آبدوز بنانے کی منظوری دیدی۔
جنوبی کوریا امریکا کو350ارب ڈالر ادا کرنے پر رضا مند ہوگیا، جنوبی کوریانے امریکی ٹیرف کم کرنے کے بدلے ادائیگی پر اتفاق کیا، امریکی تیل اور گیس بڑی مقدار میں خریدے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے ساتھ بہترین ملاقات ہوئی، امریکا اور جنوبی کوریا کا فوجی اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے جنوبی کوریا میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے دوران تجارتی معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دے تھی۔فریقین کے درمیان جولائی میں طے پانے والے ابتدائی معاہدے کے تحت سیئول نے امریکی درآمدات پر بھاری محصولات سے بچنے کے لیے 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری امریکا میں کرنے پر اتفاق کیا تھا۔نئے معاہدے کے مطابق 200 ارب ڈالر نقد اقساط میں دیئے جائیں گے جبکہ 150 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جہاز سازی کے شعبے میں کی جائے گی تاکہ صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی شپ بلڈنگ صنعت کی بحالی کے منصوبے کو تقویت دی جا سکے گی۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر