روایتی جنگ میں افغانستان کا پاکستان سے کوئی مقابلہ نہیں، عطا تارڑ

کراچی(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے مذاکرات ناکام ہونے کا ذمہ دار افغان طالبان کو قرار دیدیا۔
جیو نیوز کے پرو گرام آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے عطاتارڑ نےکہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا لکھ کر نہ دینا منافقت ہے اور یہ اس بات کی دلیل ہےکہ وہ دہشتگردوں کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں اور کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا حق ہے کہ اپنے دفاع میں جواب دے ، افغانستان کو اس پراکسی وار میں بھی شکست دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا روایتی جنگ میں پاکستان سے کوئی مقابلہ نہیں، پاکستان چار گنا بڑے دشمن کو دھول چٹا چکا ہے، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کےناپاک اتحاد کا سرکچلا جائے گا۔عطاتارڑ نے کہا کہ سفارتی اُمید ہمیشہ رہے گی لیکن اگر افغانستان نے خود حملہ کیا یا اُس کی سرزمین استعمال ہوئی تو اُس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاک افغان سرحد پر فیصلہ چند دن میں کرلیا جائے گا، فی الحال سرحد بند رہے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر