ٹرمپ فیلڈ مارشل کی صلاحیتوں کے معترف، سید عاصم منیر کو بہترین فائٹر قرار دیدیا

سیئول(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے، سید عاصم منیر کو بہترین فائٹر قرار دے دیا۔
امریکی صدر نے جنوبی کوریا میں اپیک سمٹ میں کاروباری افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے فیلڈ مارشل بہترین فائٹر اور شہباز شریف عظیم انسان ہیں، پاک بھارت جنگ کا پھر تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 7 نئے اور خوبصورت طیارے تباہ ہوئے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت جوہری طاقتیں ہیں، نریندر مودی، پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے رابطہ کیا، میں نے کہا 2 ایٹمی طاقتوں میں جنگ کی صورت میں اثرات ہر طرف پھیلتے ہیں، دونوں ملکوں سے کہا جنگ کی تو تجارت نہیں کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے دونوں ملکوں پر واضح کیا تھا کہ 250 فیصد ٹیرف لگاؤں گا، تجارت نہیں کر پاؤ گے، پاکستان اور بھارت نے کہا ہم جنگ روک رہے ہیں، دونوں ملکوں نے جنگ روک دی، لاکھوں جانیں بچائیں، 24 گھنٹے کے اندر یہ معاملہ ختم ہوگیا جو حیران کن تھا۔امریکی صدر نے کہا میں نے 8 ماہ میں آٹھ جنگیں رکوائیں، ملائیشیا میں بھی دو ملکوں کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کرایا، امریکا کو کاروبار کے لیے دنیا کا سب سے عظیم ملک بنا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر