افغان طالبان کی تعلیم کیخلاف دہشتگردی، یونیسیف و یونیسکو نے دنیا کو خبردار کر دیا

کابل، نیویارک(نیشنل ٹائمز) افغانستان میں طالبان حکومت کے تحت تعلیم دشمن پالیسیوں اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں نے عالمی اداروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
یونیسیف اور یونیسکو کی مشترکہ رپورٹ “افغانستان کی تعلیمی صورتحال 2025” میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں تعلیم مکمل طور پر بحران میں ہے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 10 سال کی عمر کے 90 فیصد سے زائد بچے سادہ متن بھی نہیں پڑھ سکتے، 2.13 ملین بچے سکولوں سے مکمل طور پر باہر ہیں جبکہ سکول جانے والے بچے بھی بنیادی تعلیمی صلاحیتوں سے محروم ہیں۔4 سالہ پابندی کے باعث 2.2 ملین لڑکیاں تعلیم سے محروم ہو چکی ہیں، اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو 2030 تک تقریباً 4 ملین لڑکیاں ثانوی تعلیم سے مکمل طور پر محروم ہو جائیں گی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2019 سے 2024 کے درمیان لڑکوں کے اعلیٰ تعلیم میں داخلوں میں 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہزار سے زائد سکول بند ہو چکے ہیں جبکہ اکثر تعلیمی اداروں میں صاف پانی اور بنیادی سہولیات تک دستیاب نہیں۔یونیسیف اور یونیسکو نے خبردار کیا کہ تعلیم پر پابندیاں افغانستان کے سماجی، معاشی اور انسانی ترقی کے لیے دیرپا نقصان دہ ثابت ہوں گی، طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے تعلیم دشمن رجحان اور انتہا پسندی نے عوام کے بنیادی حقوق کا گلا گھونٹ دیا ہے۔ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ ملک کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔یونیسیف اور یونیسکو نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ دنیا طالبان پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی سرپرستی چھوڑ کر عوام کی تعلیم، ترقی اور فلاح پر توجہ دیں۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر