برطانیہ میں غیر قانونی مہاجرین کیخلاف آپریشن، درجنوں گرفتار

لندن(نیشنل ٹائمز) برطانوی حکام نے غیر قانونی مہاجرین کیخلاف آپریشن کے نتیجے میں 51 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں غیر قانونی مہاجرین کی روک تھام اور چھوٹی کشتیوں پر انگلش چینل عبور کرنے کی روش کی حوصلہ شکنی کیلئے ایک خصوصی آپریشن شروع کیا گیا ہے، حالیہ گرفتاریاں اسی آپریشن کے تناظر میں ہیں، گرفتار ملزمان میں سمگلرز بھی شامل ہیں۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویلش کی بندرگاہ پر رواں سال اب تک 220 سے زائد امیگریشن کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے177 افراد کو داخلے سے انکار کر کے ہٹایا گیا، ان میں 3 رومانیہ کے باشندے بھی شامل ہیں، ڈبلن سے آنے والے ایک رومانیہ کے شہری کو بھی جان بوجھ کر ملک بدری کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا۔غیر قانونی ہجرت کیلئے ڈبلن اور ہولی ہیڈ کے درمیان فیری کی بجائے چھوٹی کشتیوں کا استعمال عام ہے، ایسے گروہ زیادہ تر لوگوں کو برطانیہ میں داخل کرنے کی کوشش اسی راستے سے کرتے ہیں، ڈوور کے بعد دوسری مصروف ترین فیری پورٹ پر پابندیوں کے بعد مختلف ذرائع استعمال کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر