لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان نے ایف آئی اے سائبرکرائم کے مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کردی ، نذیر چوہان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست ضمانت شفقت محمود چوہان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مشیر احتساب شہزاد اکبر کی ایما پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، ایک مقدمہ میں ضمانت ہوئی تو دوسرے میں گرفتار کر لیا گیا،نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے ایم پی اے ہیں اور اختلاف پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سائبر کرائم کے مقدمہ میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے، الزامات ثابت نہیں ہوئے اور عدالت میں مقدمہ کے حوالے سے غلط بیانی کی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایک جرم کے الزام میں دو بار سزا نہیں ہو سکتی، فیس بک سمیت دیگر سائٹس پر پوسٹ بھی نذیر چوہان کی نہیں ہیں، اسلئے عدالت درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے۔
ایم پی اے نذیر چوہان نے درخواست ضمانت دائر کردی



