آرمی چیف سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی ملاقات، پاکستان کو پرامن ملک قرار دیدیا

لاہور(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ جلد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑجائے گی،پشاور زلمی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستان میں موجود پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ نے چیئرمین جاوید آفریدی اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز پشاور زلمی محمد اکرم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی کی۔آرمی چیف نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے کردار پر کرکٹرز کو سراہا اور ایونٹ کی کامیابی اور ترقی پر کرکٹرز کو مبارکباد دی۔ مہمانوں نے پاکستان کے مختلف حصوں کے اپنے دوروں کے بارے میں تجربات سے آگاہ کیا اور مہمانوں نے پاکستان کو ایک خوبصورت اور پرامن ملک قرار دیا۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور کرکٹرز نے ملاقات اور حوصلہ افزائی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوبارہ آغاز سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑ جائے گی۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر