بھارت اور چین کے درمیان پانچ سال بعد براہ راست پروازیں بحال

نئی دہلی، بیجنگ(نیشنل ٹائمز)بھارت اور چین کے درمیان سال بعد براہ راست پروازیں بحال ہو گئیں، کولکتہ سے اڑان بھرنے والی انڈیگو کی پرواز 6E 1703 تقریباً 180 مسافروں کو لے کر جنوبی چین کے شہر گوانگزو پہنچ گئی۔
چین اور بھارت کے درمیان پروازیں 2020 کے اوائل میں کووِڈ وبا کے دوران معطل کی گئی تھیں، بعد میں ہمالیہ کے ایک متنازعہ سرحدی علاقے میں دونوں ملکوں کی افواج کے مابین تصادم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد پروازیں دوبارہ بحال نہیں ہوئیں۔بھارت اور چین کے درمیان تعلقات میں اب بتدریج بہتری آ رہی ہے اور گزشتہ سال دونوں ملکوں نے متنازعہ سرحد پر گشت کے حوالے سے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔رواں سال اگست کے مہینے میں انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے چین کا دورہ کیا تھا، یہ ان کا سات سال میں چین کا پہلا دورہ تھا، اسی مہینے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بھی انڈیا کا دورہ کیا تھا۔بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ پروازوں کی بحالی سے لوگوں کے درمیان رابطے میں آسانی ہوگی اور دو طرفہ تبادلوں کو بتدریج معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر