کراچی، کے الیکٹرک نے 10ہزار نئے الیکٹرک پولز کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا

کراچی(آئی این پی)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بجلی کے تقسیم کار ادارے کے الیکٹرک نے 10ہزار نئے الیکٹرک پولز کی تنصیب مکمل کرلی، ایک کھمبے کو ہٹانے کے دوران اس کے اندر سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کو محفوظ اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،کمپنی نے اب تک اپنے پروگرام کے تحت 10 ہزار سے زیادہ کھمبے نصب کردیے ہیں جبکہ پرانے اور غیر استعمال شدہ کھمبوں کو ہٹانے کا عمل جاری ہے، اس کوشش میں کے الیکٹرک کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ کچھ عناصر ان کھمبوں کو غیر قانونی طور پر اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں،ترجمان نے کہا کہ کے الیکٹرک نے صرف ایک دن میں 800کھمبے ہٹائے، ایسی ایک کوشش کے دوران جب ایک کھمبے کو ہٹایا گیا تو کے الیکٹرک کی مقامی ٹیم کو اندر ایک پوشیدہ بندوق ملی جس کی اطلاع کے الیکٹرک کی ٹیم نے فوری طور پر پولیس کو دی،کے الیکٹرک نے اپنے انفرا اسٹرکچر کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہری انتظامیہ سے اپیل کی کہ ادارے کی معاونت جاری رکھی جائے تاکہ کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر