جنرل ساحر شمشاد کی بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا جہاں عبوری سربراہ محمد یونس سمیت سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ملاقات کی، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد نظم الحسن اور فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل حسن محمود خان سے بھی ملاقاتیں کیں۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پی ایس او لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن سے بھی ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیش کی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی صورتحال اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کو دہرایا، انہوں نے خود مختاری اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقاتوں میں دفاع اور سلامتی کے امور میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، فوجی سطح پر تعاون اور دیگر سرگرمیوں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر بنگلہ دیش کی سول اور عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے معیار کو سراہا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کی تعریف بھی کی۔بنگلہ دیش کے دورہ کے دوران میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سلہٹ میں انفنٹری اور ٹیکٹس سکول کا بھی دورہ کیا، اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات بھی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیناکنجو پہنچنے پر چاک و چوبند دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو سلامی پیش کی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے شیکھا آنیربن پر بھول بھی چڑھائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر