وو ڈانگ پہاڑوں میں بین الاقوامی میلے کے ذریعے تائی چھی اور ثقافتی تبادلے کا فروغ

ووہان(شِنہوا)چین کے وسطی صوبے ہوبے میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل مقام ووڈانگ پہاڑوں کے دامن میں بین الاقوامی وو ڈانگ تائی چھی ثقافتی میلہ شروع ہو گیا۔ میلے میں 32 ممالک اور خطوں کے 2 ہزار سے زیادہ لوگ شرکت کر رہے ہیں۔
ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس میلےکا مقصد مارشل آرٹس،سیاحت اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے روایتی چینی ثقافت کو فروغ دینا اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
ہوبے کے محکمہ تشہیر کے وزیر جو ژاؤ ہوئی نے افتتاحی کلمات میں کہا کہ ہرسال ایک کروڑ سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی سیاح مارشل آرٹس کی مشق کرنے، صحت کو بہتر بنانے اور تاؤ ثقافت کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے وو ڈانگ آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ چیز وو ڈانگ پہاڑوں کی بطور ثقافتی مقام اہمیت اور تائی چھی ثقافت کی لازوال توانائی کو مکمل اجاگر کرتی ہے۔ ہم اس ورثے کومحفوظ بنانا اور اسے اگلی نسلوں تک منتقل کرنا جاری رکھیں گے، وو ڈانگ کو تائی چھی ثقافت کا عالمی مرکز بنانے کی بھرپور کوششیں کریں گے۔ تائی چھی کےموضوع پر مبنی تبادلوں کے پروگرامز کے انعقاد اور اس کے عصری معنی تلاش کرتے ہوئے ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ تائی چھی آنے والی نسلوں کے لئے زندہ و تابندہ رہے۔
پیسیفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن کے صدر پیٹر سیمون نے کہا کہ تائی چھی کا فلسفہ جدید دور کے لئے ایک سبق فراہم کرتا ہے۔
وو ڈانگ تائی چھی انٹرنیشنل فیلوشپ مقابلہ، جو جمعہ کو شروع ہوا، میں 1,500 سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جو تائی چھی کے متعدد انداز اور بچوں سے بزرگوں تک کی عمر کےمختلف زمروں میں انفرادی، جوڑوں اور گروپ مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
بین الاقوامی وو ڈانگ تائی چھی ثقافتی میلہ 2025، 15 نومبر تک جاری رہے گا، جس میں ایک درجن سے زائد بڑے پروگرامز منعقد کئے جائیں گے، جن میں ماسٹر لیکچر سیریز، بین الاقوامی سیاحت تعاون فورم اور ایک فوٹوگرافی نمائش شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق 160 ارب روپے فراہم کرے گا:شہباز شریف
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر کر دیئے گئے
عالمی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی
صارفین کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی 50 روپے فی کلو سستی ہونے کا امکان
خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کیلئے وفاق کا تعاون ضروری ہے: فیصل کریم کنڈی
امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے شرائط پوری کرنی ہونگی: ایران کا دو ٹوک مؤقف
افغان طالبان اہلکاروں کی چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش، چین کی سخت تنبیہ
شیبہ آئل فیلڈ پر حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے، سعودی وزارت توانائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر