چین کے تعمیر کردہ بالاکوٹ پن بجلی منصوبے نے دریا کی بندش کا ہدف حاصل کر لیا

اسلام آباد(شِنہوا)چین کے تعاون سے تعمیر کردہ بالاکوٹ پن بجلی منصوبے نے دریا کی بندش کا ہدف حاصل کر لیا جو ڈیم کی مرکزی تعمیراتی مرحلے کے آغاز کی عکاسی کرتا ہے۔شمال مغربی خیبر پختونخوا صوبے میں دریائے کنہار پر واقع اس 300 میگاواٹ پن بجلی منصوبے کی تعمیر کا ٹھیکہ چائنہ انرجی انجینئرنگ کارپوریشن (سی ای ای سی) کے پاس ہے اور اس کے ذیلی ادارے چائنہ گیزوبا گروپ تھرڈ انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے ذریعے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کا باضابطہ آغاز ستمبر 2021 میں ہوا تھا۔پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منصوبے کے انچارج سید حبیب اللہ شاہ نے تقریب کے دوران کہا کہ یہ منصوبہ اس وقت خیبر پختونخوا میں زیر تعمیر سب سے بڑی پن بجلی سکیم ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ تکمیل پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی توانائی کی مانگ کو پورا کرنے، ملک کے معاشی اہداف کی حمایت کرنے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے اور ماحول دوست و کم کاربن تبدیلی کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔شاہ نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے توانائی درآمدات پر انحصار کو بھی کم کرے گا اور اس کے توانائی کے تحفظ اور اقتصادی استحکام میں اضافہ کرے گا۔چائنہ گیزوبا گروپ تھرڈ انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر ماؤ ہوئی گانگ نے کہا کہ اس منصوبے نے اب تک 2 ہزار سے زائد مقامی ملازمتیں پیدا کی ہیں اور بجلی، تعمیراتی مواد اور خدمات جیسی متعلقہ صنعتوں کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی کمپنی توانائی، بجلی اور آبی وسائل کے شعبوں میں اپنے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا جاری رکھے گی اور مرکزی ڈیم کی تعمیر کو آگے بڑھانے، اس منصوبے کو چین-پاکستان توانائی تعاون کا ایک ماڈل بنانے کے لئے بھرپور کوششیں کرے گی۔فعال ہونے پر بالاکوٹ پن بجلی منصوبے سے سالانہ اوسطاً 1.144 ارب کلو واٹ آور بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے جو تقریباً 18 لاکھ افراد کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہوگی۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق 160 ارب روپے فراہم کرے گا:شہباز شریف
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر کر دیئے گئے
عالمی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی
صارفین کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی 50 روپے فی کلو سستی ہونے کا امکان
خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کیلئے وفاق کا تعاون ضروری ہے: فیصل کریم کنڈی
امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے شرائط پوری کرنی ہونگی: ایران کا دو ٹوک مؤقف
افغان طالبان اہلکاروں کی چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش، چین کی سخت تنبیہ
شیبہ آئل فیلڈ پر حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے، سعودی وزارت توانائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر