حماس اور دیگر فلسطینی تنظیموں کا غزہ کو ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق

قاہرہ(نیشنل ٹائمز)حماس اور دیگر فلسطینی تنظیموں نے غزہ کو ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق کرلیا۔
قاہرہ میں مختلف فلسطینی تنظیموں کے اجلاس کے بعد حماس نے اعلان کیا ہے کہ یہ ملاقات قومی یکجہتی کی بحالی کے لئے ایک جامع ’قومی مکالمے‘ کی تیاریوں کا حصہ تھی، غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل میں اسرائیلی رکاوٹیں،سیز فائر کے 2 ہفتے بعد بھی بھوک و پیاس برقرار رہی۔رفاہ بارڈر بند ہونے سے ہزاروں فلسطینی طبی امداد کے منتظر رہے، عالمی ادارہ صحت سمیت 41 تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیل قحط زدہ غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کو دانستہ طور پر روک رہا ہے۔واضح رہے کہ ترک صدر نے امریکا سمیت دیگر ممالک پر زور دیا ہے وہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں، حماس معاہدے کی پاسداری کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے، اسے روکنے اور معاہدے کی پاسداری کیلئے امریکا سمیت دیگر کو اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہئے۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر