تھائی لینڈ کی مادر ملکہ سری کٹ کا انتقال، پاکستان کا اظہارِ افسوس

بنکاک(نیشنل ٹائمز) تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ و موجودہ بادشاہ کی والدہ سری کٹ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
ملکہ سری کٹ خون میں انفیکشن اور کئی دوسری بیماریوں کی وجہ سے 2019 سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں، ملکہ سری کِٹ اپنے شوہر بادشاہ بھومی بون ادیولیادیت کے ساتھ 7 دہائیوں تک ملک کی سماجی و ثقافتی زندگی میں نمایاں کردار ادا کرتی رہیں۔ملکہ سری کٹ اپنی خوبصورتی، نفاست، اور فیشن کے ذوق کے باعث بین الاقوامی سطح پر سٹائل آئیکون کے طور پر جانی جاتی تھیں، ان کی خدمات میں تھائی ریشم کی صنعت کے فروغ اور مقامی دستکاریوں کے احیاء کو خاص مقام حاصل ہے۔ملکہ 2012 میں فالج کے باعث عوامی سرگرمیوں سے کنارہ کش ہو گئی تھیں، ان کے انتقال پر تھائی شاہی خاندان اور درباری عملے کے لیے ایک سالہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔مطابق تھائی وزیرِاعظم انوتن چرن ویرکُل نے مادر ملکہ کے انتقال بعد ملائیشیا روانگی کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا، جہاں اتوار سے منگل تک آسیان رہنماؤں کی سمٹ منعقد ہونی ہے، جبکہ کابینہ ہفتے کے روز شاہی تدفین کے انتظامات پر غور کرے گی۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے تھائی لینڈ کی ملکہ سری کٹ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے تھائی بادشاہ، شاہی خاندان اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کے عوام تھائی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں تھائی عوام کے ساتھ ہے۔صدرِ مملکت نے مادر ملکہ سری کٹ کی خدمات اور وقار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر