فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)‎فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ مصر، قاہرہ کے اتحادیہ محل میں مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے، پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ دوستی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فیلڈ مارشل نے خطے میں امن و استحکام کیلئے مصری قیادت کے کردار کی تعریف کی۔ملاقات میں فریقین نے عوامی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، مصر کے صدر السیسی نے دنیا اور مسلم اُمہ کے اہم امور میں پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی سٹریٹجک مفادات سے متعلق معاملات میں ہم آہنگی اور عوامی روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے افغان طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دے دیا
سر کریک سے جیوانی تک سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: سربراہ پاک بحریہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
افغانستان کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو کھلی جنگ ہے: وزیر دفاع
تمام صوبے ایک خاندان، بلوچستان کو ترقی میں برابر شریک کرنا ہوگا: وزیراعظم
محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ترجمان پاک فوج
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور آج، دہشت گردی روکنے کیلئے نگرانی نظام پر بات ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر