دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔
مردان کی مختلف جامعات اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست میں تبادلہ خیال کیا، اس نشست میں عبد الولی خان یونیورسٹی،وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مدارس کے طلبہ اور اساتذہ شریک ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے معرکہ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی اور سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے غازیان اور شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔اساتذہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے ہمارے پاک افواج کے بارے میں بہت سے ابہام دور ہو گئے، قوم امن کی کاوشوں اور ملک کی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔طلبہ نے کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے حصول کیلئے خیبر پختونخوا کے نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہمیں اس بات کی آگاہی ملی کہ کس طرح ملک دشمن عناصر ہمارے ملک اور افواج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرتے ہیں۔طلبہ نے یہ بھی کہا کہ افواج پاکستان کی ملک کو درپیش خطرات کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں ہیں، اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر