محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)‎ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ میچے ڈشچک (Maciej Duszczyk) کی ملاقات ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ آمد پر پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ میچے ڈشچک کا خیر مقدم کیا، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور پولینڈ میں پاکستان کے سفیر محمد سمیع بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ‎غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سکیورٹی اور میوچل لیگل اسسٹنٹس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے، غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔محسن نقوی‎ کا کہنا تھا کہ‎ سمندری بارڈر کو محفوظ بنانے کیلے کوسٹ گارڈز کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، اس موقع پر ‎پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کو پولینڈ کے دورہ کی دعوت دی۔پولش نائب وزیر داخلہ ‎نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کو روکنے کیلئے ہمیں ایک قدم آگے رہنا ہو گا، پولش نائب وزیر داخلہ ‎نے انسانی سمگلنگ کے تدارک کے سلسلسے میں حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ میجر جنرل نور ولی خان اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی اس موقع پر موجود تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے افغان طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دے دیا
سر کریک سے جیوانی تک سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: سربراہ پاک بحریہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
افغانستان کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو کھلی جنگ ہے: وزیر دفاع
تمام صوبے ایک خاندان، بلوچستان کو ترقی میں برابر شریک کرنا ہوگا: وزیراعظم
محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ترجمان پاک فوج
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور آج، دہشت گردی روکنے کیلئے نگرانی نظام پر بات ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر