یوکرینی صدر روس پر بڑے حملوں کیلئے متحرک

لندن(نیشنل ٹائمز) یوکرینی صدر روس پر بڑے حملوں کیلئے متحرک ہوگئے۔
یوکرینی صدرزیلنسکی نے برطانوی دورے کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اتحادی لانگ رینج میزائل حملوں کی حامی بھریں تو روس مذاکرات کی میز پرآسکتا ہے، امید ہے روس سے دوبارہ جنگ بندی مذاکرات کی شروعات ہوگی۔صدر زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ روس پر دباؤ بڑھانے کیلئے مغربی اتحادیوں کو مزید مؤثر ہتھیار فراہم کرنے چاہئیں، یوکرین نے امریکا سے طویل فاصلے کے ٹوماہاک میزائل مانگ رکھے ہیں۔واضح رہے کہ یوکرین کے مسئلے پر امریکا اور اس کے اتحادیوں اور روس کے درمیان پیدا ہونے والا تنازع روز بروز شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، یوکرین کی سرحد کے قریب بھاری تعداد میں روسی افواج موجود ہے۔امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے روس اور اس کے صدر کے خلاف اقتصادی تعزیرات عائد کرنے کا انتباہ اور امریکا کی جانب سے آٹھ ہزار سے زیادہ فوجیوں کو الرٹ رکھنے کا فیصلہ ان خدشات میں اضافہ کر رہا ہے کہ اگر بات بڑھتی ہے تو یہ پوری دنیا کے لئے خطرناک ہو گا۔یہ تنازع کہاں جا کر اور کیسے ختم ہوگا؟ اس بارے میں ماہرین حتمی طور پر کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں تاہم وہ یہ ضرور کہہ رہے کہ تمام فریق اپنے اپنے مؤقف پر مضبوطی سے جمے ہوئے ہیں اور اگر آنے والے دنوں میں اس مسئلے پر مزید بات چیت ہوتی ہے تو اس کے لیے اپنی اپنی پوزیشن کو مستحکم بنا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر