بھارت میں مسلمان، مسیحی، سکھ اور دلت برادریاں ظلم و تشدد کا شکار ہیں: پاکستان

نیویارک(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی الزامات پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمان، مسیحی، سکھ اور دلت برادریاں ظلم و تشدد کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلرگل قیصرسروانی نے بھارتی چہرہ بےنقاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات، دہلی اور منی پور کے قتل عام بھارت کے چہرے پربدنما داغ ہیں۔پاکستانی قونصلر نے کہا کہ کشمیرایک بین الاقوامی طورپرتسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، کشمیر کا معاملہ بھارت نے ہی سلامتی کونسل میں پیش کیا تھا، بھارت نے رائے شماری کے وعدے سےانحراف کیا اور فوجی قبضہ مسلط کیا۔قیصر سروانی نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں اجتماعی قبریں، جبری گمشدگیاں اورقتل عام جاری ہے، اقوام متحدہ کی دستاویزات کشمیرکومتنازعہ تسلیم کرتی ہیں، بھارت ریاستی دہشتگردی ختم کرے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد پرثابت قدم اور حق پرہیں، آزادجموں و کشمیر پاکستان کے جمہوری عزم اور آزادیوں کی علامت ہے، بھارت کو چاہئے کہ اقوام متحدہ کے چارٹراور قراردادوں پر عمل کرے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے افغان طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دے دیا
سر کریک سے جیوانی تک سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: سربراہ پاک بحریہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
افغانستان کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو کھلی جنگ ہے: وزیر دفاع
تمام صوبے ایک خاندان، بلوچستان کو ترقی میں برابر شریک کرنا ہوگا: وزیراعظم
محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ترجمان پاک فوج
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور آج، دہشت گردی روکنے کیلئے نگرانی نظام پر بات ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر