بھارت: بس اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم، 20 مسافر ہلاک

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) بھارت میں موٹرسائیکل ٹکرانے کے بعد بس میں آگ لگنے سے 20 مسافر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک ٹریفک حادثہ ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 20 مسافر ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق بس ریاست کی ہائی وے پر سفر کررہی تھی اور حیدر آباد سے بنگلور جارہی تھی۔مقامی حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بس موٹرسائیکل کو کچھ دور تک گھسیٹے ہوئے لے گئی اور اس دوران پیٹرول لیک ہونے اور چنگاریوں سے آگ بھڑک اٹھی جو بس کے فیول ٹینک تک جاپہنچی۔آگ نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا اور پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی، بس میں سوار 41 مسافروں میں سے 21 کو زندہ بچا لیا گیا جن میں سے کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر