افغانستان میں فضائی حملوں کے دوران 21 عسکریت پسند ہلاک،10زخمی

شبرغان(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ جوزجان میں طالبان کے ٹھکانوں پر جنگی طیاروں کے حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 21 عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔شمالی علاقے میں فوج کے ترجمان محمد حنیف ریضائی نے ہفتے کے روز بتایا کہ دشمن کی بے خبری میں کی جانیوالی اس کارروائی میں مرغاب ، حسن تابین ، اتما اور جوزجان کو ہمسایہ صوبہ سر پل سے جوڑنے والی سڑکوں سے ملحقہ دیہات میں طالبان کے ٹھکانوں اور کمین گاہوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 21 باغی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔مئی کے اوائل میں افغانستان سے امریکہ کی زیرقیادت افواج کے انخلا کے آغاز کے بعد سے اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے اور مبینہ طور پر تقریبا 200 اضلاع پر قبضہ کرلینے والے طالبان عسکریت پسندوں نے ابھی تک اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر