امریکی شٹ ڈاؤن: قومی قرضوں کا حجم 380 کھرب ڈالر سے متجاوز

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی وفاقی حکومت کا شٹ ڈاؤن 22ویں روز میں داخل ہو گیا ہے جبکہ امریکی قومی قرضوں کا حجم 380 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس گیارہویں بار وفاقی حکومت کے لئے عارضی بل منظور کرنے کی کوشش میں ناکام رہی اور فی الحال دونوں جماعتوں کے پاس مذاکرات کے نئے دور کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی کے ایک امدادی مرکز میں وفاقی ملازمین جن کی اجرت واجب الادا ہے، مفت کھانا حاصل کرنے کے لئے درجنوں میٹر لمبی قطار میں کھڑے رہے، امریکی فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 18 سے 20 اکتوبر تک امریکا میں تقریباً 20,000 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔واضح رہے کہ یو ایس نیشنل نیوکلیئر سکیورٹی ایڈمنسٹریشن 20 اکتوبر کو اعلان کر چکی ہے کہ اس کے تقریباً 1,400 ملازمین نے اسی دن سے بغیرمعاوضہ رخصت کا آغاز کرد یا ہے اور اب صرف 400 ملازمین نوکری پر حاضر ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 21 اکتوبر تک امریکی وفاقی حکومت کا کل قرض پہلی بار 380 کھرب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، یہ قرض اگست کے وسط میں 370 کھرب ڈالر تھا جس میں صرف دو ماہ میں مزید ایک ٹریلین (دس کھرب) ڈالر کا ضافہ ہو گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر