مغربی کنارے کو ضم کرنے پر اسرائیل کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے: ٹرمپ نے خبردار کردیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقوں کو ضم کرنے سے باز رہے بصورت دیگر سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مغربی کنارے (West Bank) کو ضم کرنے کی کوئی کوشش کی تو اسے امریکا کی مکمل حمایت سے محروم ہونا پڑے گا۔ٹائم میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ سے اسرائیلی حکومت کے اُن رہنماؤں کے بارے میں سوال کیا گیا جو مغربی کنارے کے مکمل یا جزوی انضمام کے حامی ہیں۔اس پر ٹرمپ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ نہیں ہوگا۔ یہ نہیں ہوگا کیونکہ میں نے عرب ممالک سے وعدہ کیا ہے۔ ہم نے عرب ممالک سے بڑی حمایت حاصل کی ہے اور اس وقت ایسا اقدام ممکن نہیں۔انٹرویو میں امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کوشش کی تو وہ امریکا کی تمام حمایت کھو دے گا۔صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے مغربی کنارے کے متعدد علاقوں کو ضم کرنا شروع کردیا ہے اور اس پر ہونے والی عالمی تنقید کو بھی یکسر مسترد کردیا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر