چین میں 10ہزار سے زائد ورچوئل رئیلٹی کمپنیاں موجود ہیں، رپورٹ

نان چھانگ(شِنہوا)ورچوئل رئیلٹی انڈسٹری کے بارے میں عالمی کانفرنس 2025 (ڈبلیو سی وی آر آئی) کے مطابق سال 2024 کے آخر تک چین میں ورچوئل رئیلٹی (وی آر) کے شعبے میں 10 ہزار سے زائد کمپنیاں سرگرم تھیں۔ یہ کانفرنس پیر کے روز چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی کے دارالحکومت نان چھانگ میں اختتام پذیر ہوئی۔
چین کی وزارت صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے چیف انجینئر شئی شاؤ فینگ نے کہا کہ ملک کے وی آر شعبے نے ابتدائی طور پر ایک خود انحصار صنعتی نظام، متنوع اور مربوط اطلاقی نظام اور نسبتاً مکمل صنعتی ڈھانچہ قائم کر لیا ہے۔
شئی شاؤ فینگ نے مزید بتایا کہ بنیادی اور اہم ٹیکنالوجیز میں پیشرفت، معیار کی تیاری اور تکنیکی انضمام کے حوالے سے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
حالیہ برسوں میں چین نے مجازی ڈیجیٹل انسانوں اور وی آر ٹرمینل آلات جیسے اہم شعبوں میں 30 سے زائد قومی معیارات تیار کئے ہیں اور تقریباً 10 بین الاقوامی معیارات کی تیاری میں قیادت کی ہے، جنہوں نے اس صنعت کی معیاری اور منظم ترقی میں رہنمائی اور معاونت فراہم کی ہے۔
جیانگ شی کی صوبائی حکومت کی میزبانی میں اب تک نان چھانگ میں ڈبلیو سی وی آر آئی کے 6 اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر