​​​​​​ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ہنگری میں طے شدہ ملاقات اچانک منسوخ

ہنگری(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہنگری میں طے شدہ ملاقات اچانک منسوخ کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور روس کے مذاکرات کاروں کے درمیان فون کالز کے دوران تلخی کے باعث ماحول کشیدہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات منسوخ کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کا اعلان گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا اور اس سے توقع کی جا رہی تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازعات اور یوکرین کی صورتحال پر بات چیت ہوگی تاہم مذاکرات کاروں کے درمیان اختلافات نے معاملہ بگاڑ دیا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ وہ آئندہ دو ہفتوں میں چینی صدر کے ساتھ اہم تجارتی معاملات پر بات چیت کریں گے، ہم اس بات چیت میں بہت اچھا کام کرنے جا رہے ہیں۔اسی دوران ٹرمپ نے ایک بار پھر حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک غزہ میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں تاہم انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ اور پیوٹن ملاقات کی منسوخی سے عالمی سفارتی سطح پر امریکا روس تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہونے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر