جنوبی کوریا میں سائبرفراڈ میں ملوث 45 ملزم گرفتار

سیئول(نیشنل ٹائمز)جنوبی کوریا میں سائبر فراڈ میں ملوث 45 ملزم گرفتار کر لئے گئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی پولیس نے اعلان کیا کہ کمبوڈیا سے ڈی پورٹ کیے گئے درجنوں مشتبہ افراد کے خلاف سائبر فراڈ آپریشنز میں ملوث ہونے کے الزامات پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چُنگ نام صوبے کی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایاکہ یہ یقین ہونے پر کہ ملزمان کی حراست ضروری ہے، ہم نے تمام 45 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست دی ہے تاہم پولیس اہلکار نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔پولیس کے مطابق 64 جنوبی کوریائی شہریوں کو جو کمبوڈیا میں سائبر فراڈ نیٹ ورکس میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیے گئے تھے ہفتے کے روز وطن واپس لایا گیا، یہ تمام افراد جیسے ہی چارٹرڈ پرواز میں سوار ہوئے، جنوبی کوریائی حکام نے انہیں حراست میں لے لیا اور طیارے سے ہتھکڑیاں لگا کر اتارا۔ان میں سے 45 ملزمان کو جنوبی مغربی صوبے چُنگ نام بھیجا گیا جبکہ باقی 19 افراد کو دیگر علاقوں میں منتقل کر دیا گیا، سیئول حکومت کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک ہزار جنوبی کوریائی شہری کمبوڈیا میں جاری سائبر فراڈ مراکز میں کام کرنے والوں میں شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر