ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو جنگ بندی کیلئے پیوٹن کی شرائط ماننے پر زور

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی پر روسی صدر کی شرائط ماننے پر زور دیا۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو روسی صدر پیوٹن کی دھمکی سے خبردار کردیا کہ اگر یوکرین نے روس کی شرائط نہیں مانی تو اسے تباہ کردیں گے۔فنانشل ٹائمز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر زیلنسکی پر زور دیا کہ وہ مشرقی ڈونباس کا علاقہ روس کے حوالے کر دیں جبکہ یوکرینی صدر بھی ٹرمپ کو یوکرین میں موجودہ جنگی پوزیشن پر جنگ بندی کےلیے راضی کرنے میں کامیاب رہے۔فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے ملاقات کے بعد کہا کہ دونوں فریق موجودہ جنگی پوزیشن پر جنگ بند کردیں جس کے بعد یوکرینی صدر نے اسے اہم نکتہ قرار دیا۔یاد رہے کہ امریکی صدر کی یوکرینی ہم منصب سے 2 روز قبل وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی۔امریکی صدر نے کہا تھا کہ اب خون خرابہ ختم کرنےکا وقت آگیا ہے، دونوں فریق خود کو فاتح قراردیں اور فیصلہ تاریخ پرچھوڑ دیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر