اسرائیلی جارحیت نے ٹرمپ کا غزہ امن معاہدہ روند ڈالا، ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید

غزہ(نیشنل ٹائمز)اسرائیل کا ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملہ کر کے ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید کر دیئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت نے ٹرمپ کا غزہ امن معاہدہ روند ڈالا، اسرائیلی طیارے نے گھر لوٹتے فلسطینی خاندان کو نشانہ بنایا۔ہونے والوں میں سات معصوم بچے، تین خواتین شامل ہیں، حماس نے اپنے سخت ردِ عمل میں کہا کہ یہ حملہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔حماس کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد سے گولہ باری اور فائرنگ میں 28 فلسطینیوں کو شہید کیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں، مجموعی تعداد 135 ہوگئی، ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اسیران کی لاشوں پر تشدد اور پھانسی دینے کے نشانات ہیں۔غزہ کے ڈاکٹروں کے مطابق لاشیں ہتھکڑیوں، آنکھوں پر پٹیوں اور گولیوں کے زخموں کے ساتھ واپس کی گئیں۔اسرائیل نے یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں تاخیر پر غزہ کیلئے امدادی ٹرکوں کی تعداد نصف کر دی۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے انتباہ کیا ہے کہ غزہ میں متعدی بیماریاں قابو سے باہر ہو رہی ہیں، صرف 13 ہسپتال جزوی فعال ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر